واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر

تازہ ترین اپ ڈیٹ میں کمپنی تصدیق کے نئے طریقے کا اطلاق کرنے جا رہی ہے


ویب ڈیسک April 27, 2024

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس اپ اپنے آئی فون صارفین کے لیے پاس کی سپورٹ متعارف کراتے ہوئے سیکیورٹی فیچرز میں بہتری لا رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ میسجنگ پلیٹ فارم آئی فون صارفین کے لیے تازہ ترین اپ ڈیٹ میں کمپنی تصدیق کے نئے طریقہ کا اطلاق کرنے جا رہی ہے۔

میٹا کی ذیلی کمپنی نے اپنے اس فیچر کے متعلق پہلی بار رواں سال کے ابتداء میں اس وقت اشارہ دیا تھا، جب بِیٹا صارفین کے لیے پاس کی سے متعلقہ مینو پیش کیا گیا تھا۔تین ماہ بعد اب یہ فیچر عالمی سطح پر آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔

واضح رہے اینڈرائیڈ صارفین کو پاس ورڈ کے بغیر لاگ اِن فیچر پہلے ہی دستیاب ہے۔

واٹس ایپ نے اس خبر کے متعلق ایکس پر اعلان کیا جس میں بتایا گیا کہ صارفین اب فیس آئی ڈی، ٹچ آئی ڈی یا پاس کوڈ سے لاگ ان کیا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں