ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے
ورلڈکپ کیلیے پلیئنگ الیون نظر میں ہے، ابھی کچھ تجربات کررہے ہیں، ہیڈ کوچ
ہیڈ کوچ اظہر محمود نے چوتھے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی شکست میں بھی کئی مثبت پہلو تلاش کرلیے۔
نیوزی لینڈ سے مقابلے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹیم نے نیوزی لینڈ سے زیادہ باؤنڈریز لگائیں، بولرز نے زیادہ ڈاٹ بال کیں ،تاہم مہمان بیٹرز نے زیادہ ڈبل رنز بنائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پر تشویش ہے اور بہتری لانے کیلیے کام کررہے ہیں، عثمان خان نے جوش دکھاتے ہوئے چند اچھے اسٹروکس کھیلے مگر توقع کے مطابق اننگز نہیں کھیل پائے، ان کو کوشش کرتے دیکھ کر اچھا لگا، ورلڈکپ کیلیے پلیئنگ الیون نظر میں ہے، ابھی کچھ تجربات کررہے ہیں مگر سلیکشن کیلیے ہر طرح کے ہتھیار موجود ہیں۔