سی سی پی او لاہور نے شہر کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی

تھانوں اور اہم دفاتر میں غیر سرکاری گاڑیوں کے داخلے پرپابندی لگادی گئی


ویب ڈیسک June 17, 2014
شہر میں ناکوں اور گشت کے دوران اسنائپر تعینات کیے جائیں،سی سی پی او چوہدری شفیق۔فوٹو:فائل

شمالی وزیرستان میں آپریشن کےبعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تھانوں اور اہم دفاتر میں غیر سرکاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سی سی پی او لاہورچوہدری شفیق کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں شمالی وزیرستان آپریشن کے بعد پیدا ہونےوالی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے افسران کو ہدایت دیں کہ شہر میں ناکوں اور گشت کے دوران اسنائپر تعینات کیے جائیں کیونکہ دہشت گرد ناکوں اور تھانوں پر بھی حملے کرسکتے ہیں جبکہ شہر کے داخلی راستوں پر تعینات اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس بھی فراہم کی جائیں۔

اجلاس میں تھانوں اور اہم دفاتر میں غیر سرکاری گاڑیوں کے داخلے پرپابندی لگادی گئی جبکہ پولیس لائنز کو جانے والی سڑکوں پر بھی ناکہ بندی کی ہدایت دی گئی ہیں۔سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اہم شخصیات کو اغوا کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں جس کیلئے ایس ایچ اوز اہم شخصیات اور مقامات کی سکیورٹی بڑھائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں