KARACHI:
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے گستاخانہ فلم کی مذمت کرتے ہوئے اسےغیر مہذب اور شرمناک اقدام قرار دے دیا۔
نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے گستاخانہ فلم کو غیر مہذب اور شرمناک اقدام قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ فلم بنانے والوں نے آزادی اظہار رائے کا غلط استعمال کیا ہے اورنفرت پھیلانے کےلئے آزادی اظہار رائے کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔
بان کی مون نے مزید کہا کہ اظہار رائے کی آزادی مشترکہ مقصد اور انصاف کےلیے ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقعے پر عالمی رہنماؤں کو ایک زبان ہوکرجواب دینے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں بنائی جانےوالی گستاخانہ فلم کے خلاف اسلامی ممالک شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔