طارق بگٹی کی صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اس حوالے سے تصدیقی خط ہاکی فیڈریشن حکام کے حوالے کردیا
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اس ضمن میں ایک تصدیقی خط ہاکی فیڈریشن حکام کے حوالے کیا ہے جس میں درج ہے کہ اسپورٹس بورڈ کے نمائندے کی موجودگی میں وزیر اعظم کے نامزد کردہ امیدوار طارق بگٹی کو ہاؤس نے اعتماد کا ووٹ دے دیا ہے اور اب پی ایچ ایف کا صدر طارق بگٹی کو مقرر کردیا گیا ہے۔
بگٹی کے ساتھ ہاؤس سے اعتماد کا ووٹ لینے والے سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے خط اور دوسرے شواہد ایف آئی ایچ کو بھیج دیئے ہیں۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے پہلے ایف آئی ایچ حقیقی پاکستان ہاکی فیڈریشن کا تعین کرے گی۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے کیمپ کے اخراجات برداشت کررہا ہے۔ اسپورٹس بورڈ ہی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم بھجوائے گا، ٹرائلز ایک دن تاخیر کے ساتھ اتوار کو شیڈول ہیں۔ کراچی کیمپ کا حصہ بنے بعض کھلاڑیوں کی بھی آج اسلام آباد کیمپ میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے ٹیم منتخب کرنے کا ٹاسک ڈچ کوچ کو دے رکھا ہے۔ ٹرائلز میں رولنٹ اولٹمنز کے ساتھ پی او اے اور پی ایس بی کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔ پی او اے نے منظور الحسن سینئر کو اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کی دو مئی کو ملائیشا روانگی کا پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ چار سے گیارہ مئی تک ملائیشا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائےگا ۔