طاہرالقادری آ مرضی سے رہے ہیں واپسی قانون کی اجازت سے ہوگی پرویزرشید
طاہر القادری کو بتایا ہوگا کہ وہ اپنے کنٹینرشوکے لیے اربوں روپے کہاں سے لائے تھے، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویزرشید نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ محمدطاہرالقادری 23 جون کوپاکستان آ تو اپنی مرضی سے رہے ہیں مگر کینیڈا قانون کی مرضی کے مطابق ہو گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبرمیں صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشیدنے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے اپنے گزشتہ دورہ اسلام آبادکے دوران جوکنٹینرشوکیاتھا اس کی تشہیرپرایک ارب روپے سے زائدرقم خرچ کی تھی مگران کی سیاسی جماعت پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن کمیشن اوردیگرسرکاری محکمہ جات میں جمع کرائے گئے اعداد وشمار میں اپنی جماعت کے خزانے میں اتنی بڑی رقم کی موجودگی ظاہرنہ کی، اب انھیں یہ بتانا ہوگا کہ وہ اپنے کنٹینرشوکے لیے اربوں روپے کہاں سے لائے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 23 جون کو کینیڈا سے وطن واپس آنے کا اعلان کر رکھا ہے۔