انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام

یہ فیچر جنریٹیو اے آئی استعمال کرتا ہے جس سے مشقوں کے ذریعے صارف کی انگریزی بولنے کی صلاحیت بہتر کرنے کی مدد کی جاسکے


ویب ڈیسک April 28, 2024

اگر آپ کو کسی کے ساتھ رو برو انگریزی کی مشق کرنے میں مشکل کا سامنا ہے تو گوگل سرچ لیبز آپ کی یہ مشکل آسان کرنے جارہی ہے۔

ایک ٹوئٹ کے مطابق کمپنی کا یہ نیا آزمائشی فیچر (اسپیکنگ پریکٹس) جنریٹیو اے آئی استعمال کرتا ہے تاکہ گفتگو کی مشقوں کے ذریعے صارف کی انگریزی بولنے کی صلاحیت بہتر کرنے کی مدد کی جاسکے۔

(تصویر: ٹوئٹر) (تصویر: ٹوئٹر)

اسپیکنگ پریکٹس تک رسائی کے لیے صارفین کو پہلے گوگل سرچ ایپ سیٹنگز میں سرچ لیبز کو فعال کرنا ہوگا۔ آپشن آن کرنے کے بعد صارفین 'ٹرائی این اگزیمپل' پر کلک کر کے اسپیکنگ پریکٹس ڈھونڈ سکتی ہیں۔

فی الحال یہ فیچر ارجنٹینا، کولمبیا، انڈیا، انڈونیشیا، میکسیکو اور وینوزویلا میں آزمایا جارہا ہے۔

گوگل کی جانب سے بول چال کی مشق کرنے کے لیے پہلی بار یہ فیچر اکتوبر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

سرچ لیبز گوگل کا ممکنہ نئے سرچ فیچرز کے لے سینڈ باکس ہے۔ تاہم، یہ فیچر اینڈرائڈ ڈیوائس میں موجود گوگل میں ممکنہ طور پر انگریزی سے یا انگریزی میں ترجمہ کرنے والے پوپ اپ میں شامل ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں