- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
- وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
- واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار رہنے کی ہدایت
- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
برطانیہ؛ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید
لندن: برطانیہ میں کم عمر لڑکیوں کو متعدد بار مختلف مواقعوں پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 24 ملزمان کو مجموعی طور پر 346 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سزا پانے والوں میں 42 سالہ خرم رازق کو 22 سال، 46 سالہ ناصر حسین کو 18 سال، 44 سالہ ظفر قیوم کو 30 سال، 47 سالہ انصار قیوم کو 20 سال، 43 سالہ محمد جبار قیوم کو 13 سال، 45 سالہ محمد عمران زادہ کو 15 سال، 37 سالہ مائیکل برکنشا کو 8 سال، 40 سالہ عمران مہربان کو 13 سال، 38 سالہ سرکوت یاسین کو 15 سال، 48 سالہ محمد سلیم ناصر کو 19 سال، 37 سالہ عرفان خان کو 12 سال، 39 سالہ عمر فاروق حسین کو 18 سال، 40 سالہ سرفراز حسین ریاض کو 15 سال، 38 سالہ ظفر اقبال کو 17 سال، 38 سالہ ناصر اقبال کو 10 سال، 47 سالہ محمد کو 17 سال، 42 سالہ بلال پٹیل کو 13 سال، 53 سالہ آصف علی کو 24 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
اسی طرح 39 سالہ محمد توصیف حنیف کو ساڑھے 9 سال، 38 سالہ علی شاہ کو 10 سال، 38 سالہ موشین ندات کو ساڑھے سات سال، 49 سالہ سرفراز میراف کو ساڑھے چار سال، 38 سالہ محمد نظام ناصر کو سات سال قید اور 45 سالہ امیر علی حسین کو آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی۔
یہ ملزمان ویسٹ یارکشائر میں 1999 سے 2012 کے درمیان متعدد کم سن لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی، بدسلوکی اور اسمگلنگ کے مرتکب پائے گئے۔
اس کیس کی ابتدا 2018 میں 8 بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تحقیقات کے دوران ان ملزمان کی گرفتاریوں سے ہوئی۔ تحقیقات کے دوران ملزمان کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا اور دیگر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات بھی رپورٹ کیے گئے۔
عدالت میں 2022 میں ان ملزمان کو چارج شیٹ کیا گیا جس کے بعد آج ان سفاک ملزمان کو سزا سنا دی گئی۔ ملزمان کی شناخت ظاہر کرنے پر پابندی اُٹھالی گئی جس کے بعد ملزمان کے نام اور تصاویر بھی سامنے آگئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔