لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا

ایکسپریس نیوز نے ڈکیتی کی بڑی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔


ویب ڈیسک April 28, 2024
ایکسپریس نیوز نے ڈکیتی کی بڑی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

تھانہ شاہدره 25 نمبر اسٹاپ پر نجی اسپتال میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا۔

ایکسپریس نیوز نے ڈکیتی کی بڑی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

موٹر سائیکل سوار 6 ڈاکو اسلحہ لیکر نجی ہسپتال میں گھسے۔ انہوں نے گلی میں کھڑی خواتین اور افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا۔

ڈاکوؤں نے اسپتال میں مریضوں اور اسٹاف کو بھی لوٹ لیا۔ چھ ڈاکو نجی اسپتال میں لوٹ مار کرتے ہوئے مریضوں کا کھانا بھی کھاتے رہے۔ اہل علاقہ نے شکایت کی کہ بار بار کال کرنے پر بھی تھانہ شاہدرہ پولیس فورا نہ پہنچی۔

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2024/04/whatsapp-video-2024-04-28-at-1.01.03-pm-1714294654.mp4"][/video]

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2024/04/whatsapp-video-2024-04-28-at-1.01.03-pm-1-1714294626.mp4"][/video]

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں