آرمی چیف نے آپریشن ”ضرب عضب“ کے باعث سری لنکا کا دورہ ملتوی کردیا

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے آج 4 روزہ دورے پر سری لنکا روانہ ہونا تھا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 17, 2014
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے آج 4 روزہ دورے پر سری لنکا روانہ ہونا تھا، آئی ایس پی آر فوٹو:فائل

ISLAMABAD:

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں شروع کئے جانے والے آپریشن "ضرب عضب" کے باعث سری لنکا کا دورہ ملتوی کردیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے آج 4 روزہ دورے پر سری لنکا روانہ ہونا تھا تاہم شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن "ضرب عضب" کے باعث انہوں نے اپنا دورہ ملتوی کردیا۔


واضح رہے کہ اتوار کو پاک فوج کی جانب سے حکومت کی ہدایت پر شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف "ضرب عضب" کے نام سے آپریشن کا آغاز کیا گیا جس میں اب تک غیر ملکیوں سمیت 180 سے زائد دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں