منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ملک میں فتنہ پھیلانے کے حلف لئےجا رہےتھے رانا ثنااللہ
قوم کو جلد بتائیں گے کہ منہاج القرآن میں کس تحریر پرحلف لئے جارہے تھے، وزیر قانون پنجاب
وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرطاہر القادری نے نوگو ایریا بنا رکھا تھا انہوں نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی تھی، قوم کو جلد بتائیں گے کہ منہاج القرآن میں کس تحریر پرحلف لئے جارہےتھے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئی ہمیں کسی کے خوف سےنہ ڈرائے، ملکی سلامتی کے لیے جان بھی گئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے، ڈاکٹرطاہر القادری نے نوگو ایریا بنا رکھا تھا انہوں نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی تھی، لوگوں سے قرآن پاک پر ملک میں فتنہ پھیلانے کے حلف لئے جارہے تھے، سیکریٹریٹ کے مسلح افراد تعینات کرکے پولیس کا کنٹرول ختم کر دیا گیا تھا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جوڈیشل انکوائری بھی ہوگی، قوم کو جلد بتائیں گے کہ منہاج القرآن میں کس تحریر پرحلف لئے جارہے تھے۔
اس سے قبل صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے ایسی صورت حال میں طاہر القادری کسی نے حلف لے کر اور کسی کی مجبوریی سے فائدہ اٹھاکر پانے ساتھ لائیں گے، انھوں نے خود تو اپنے لئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کررکھے ہیں لیکن اگر ان کے تماشے میں شریک عام لوگوں کو کچھ ہوگیا تو اس کی ساری ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت پر ہی عائد ہوگی، اس لئے پنجاب حکومت نے کینیڈین مولوی کو بہت اچھے طریقے سے روکنے کا پورا بندوبست کرلیا ہے۔