کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

اسپنی روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا


ویب ڈیسک April 29, 2024
(فوٹو: فائل)

بلوچستان کے دارالحکومت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں واقع اسپنی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سڑک پر کھڑے دو افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کے بعد موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں