وزیراعلیٰ پنجاب کا منہاج القرآن کے کارکنوں پر تشدد کی عدالتی تحقیقات کا حکم

پنجاب حکومت رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے تحریری درخواست دے گی، ترجمان


ویب ڈیسک June 17, 2014
پنجاب حکومت رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے تحریری درخواست دے گی، ترجمان فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ سے رکاوٹیں ہٹانے کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں پر تشدد کی عدالتی تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے منہاج القرآن واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا جس کے بعد پنجاب حکومت رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے تحریری درخواست دے گی۔

واضح رہے کہ لاہور میں منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ کے سامنے رکاوٹیں ہٹانے کے دوران پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں میں چھڑپ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں