کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی

7ماہ کیلیے بجلی کی قیمت میں اضافے اور 2ماہ کیلیے کمی کی درخواست کی گئی ہے


ویب ڈیسک April 29, 2024
(فوٹو: فائل)

کے الیکٹرک نے 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دے دی جس میں 7 ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے اور دو ماہ کے لیے کمی کی درخواست شامل ہے۔

جولائی 2023 تا مارچ 2024 ایف سی اے کی مد میں وصولیوں کی درخواست دائر کی گئی۔

کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 7 ماہ کا اضافہ مانگا ہے جبکہ صرف 2 ماہ کے لیے کمی کی درخواست کی ہے۔ 7ماہ کا مجموعی اضافہ 18 روپے 86 پیسے بنتا ہے جبکہ دو ماہ کے لیے کمی کی مد میں 29 پیسے کی درخواست ہے۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کرے گا جس کے بعد اتھارٹی ایف سی اے کی مد میں درخواست پر فیصلہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔