- ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ ٹکٹس نے بیس بال کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
- پی ایس ایل فرنچائزز بورڈ سے خفا نظر آنے لگیں
- پاک انگلینڈ پہلا ٹی20 میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
- اینجیلو میتھیوز ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے
- ملازمین کی تنخواہیں 150 فیصد بڑھائی جائیں، ایکسپریس فورم
- موبائل فونز، ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات میں 438 فیصد اضافہ
- زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.46 ارب ڈالر کا اضافہ، حجم 14.626 ارب ڈالر ریکارڈ
- ڈسکوز کی بہتری کیلیے انٹیلی جنس اداروں کی خدمات لینے کا فیصلہ
- تقسیم کارکمپنیوں کا بجلی 2.48 روپے یونٹ مہنگی کرنیکا مطالبہ
- سیمنٹ فیکٹری جعلی سیلز ٹیکس انوائس فراڈ میں ملوث
- 67 فیصد سگریٹ نوش ٹیکس چوری والے سستے برانڈز پر منتقل
- کیا طلاق کی وجہ عورت کی خودمختاری ہے؟
- ’’میرے حصہ میں برداشت کیوں آئی؟
- آئینہ دیکھنا بھی تو ضروری ہے
- بچے کے ہر قصور کی ذمہ دار، ماں۔۔۔؟
- فیصل واوڈا اپنے موقف پر قائم ،نرمی لانے سے انکار
- ایرانی صدر کی شہادت آج سندھ میں یوم سوگ کا اعلان
- پینشن کی مد میں خطیر اخراجات؛ جامعات میں نیا سروس اسٹرکچر لانے کی تیاریاں
- سندھ حکومت میں اختلافات کی تردید، مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کا فیصلہ
- کرغزستان سے مزید پاکستانی طلبا کو لانے کیلیے دو خصوصی پراوزیں شیڈول
ماہرہ خان کا ارجیت سنگھ کی معافی پر ردعمل سامنے آگیا
دبئی: پاکسان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کی دورانِ کنسرٹ معافی پر ردعمل دے دیا۔
ماہرہ خان ان دنوں دبئی میں موجود ہیں جہاں اُنہوں نے پہلے فیشن اور بیوٹی کو سراہانے کیلئے رکھے گئے ‘ایمی گالا’ ایوارڈز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور پھر ایوارڈ شو میں بھی شرکت کی۔
ماہرہ خان کو ایمی گالا 2024 فیشن اینڈ بیوٹی ایوارڈز میں ‘آرٹسٹ ان فیشن’ ایوارڈ سے نوازا گیا جس کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئیں۔
اسی دوران، دبئی میں ارجیت سنگھ کے میوزک کنسرٹ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ماہرہ خان سمیت شہروز سبزواری اور صدف کنول بھی تماشائیوں میں موجود تھے۔
اس کنسرٹ کے دوران، جب ارجیت سنگھ نے تماشائیوں میں بیٹھیں ماہرہ خان کو دیکھا تو پہلے تو وہ اداکارہ کا نام یاد کرنے میں ناکام رہے اور پھر اُنہیں یاد آیا کہ اُنہوں نے ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم ‘رئیس’ کے لیے گانا ‘ظالمہ’ گایا تھا۔
بھارتی گلوکار نے خوشی بھرے انداز میں کہا کہ خواتین و حضرات ماہرہ خان میرے بالکل سامنے بیٹھی ہیں۔
ارجیت سنگھ نے ماہرہ خان سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ میں آپ کو پہچان نہیں سکا، میڈم کنسرٹ میں شرکت کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔
مزید پڑھیں: ارجیت سنگھ نے کنسرٹ میں ماہرہ خان سے معافی مانگ لی
اب ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ارجیت سنگھ کے کنسرٹ کی ویڈیو پوسٹ کی، اداکارہ نے کہا کہ ایک فنکار کو اپنے سامنے پرفارم کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے لیکن اس سے بھی زیادہ خوشی اُس وقت محسوس ہوتی ہے کہ جب آپ کسی فنکار میں عاجزی دیکھتے ہیں۔
ماہرہ خان نے کہا کہ ایک اچھا فنکار یہ جانتا ہے کہ وہ آج جس مقام پر ہے، اُس میں اُس کا اپنا کوئی کمال نہیں بلکہ اللہ نے اُسے اس صلاحیت سے نوازا ہے۔
آخر میں اداکارہ نے ارجیت سنگھ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خوش رہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔