بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے

اُڑان بھرتے ہی امیت شاہ کا ہیلی کاپٹر دوبارہ زمین سے ٹکرا گیا


ویب ڈیسک April 29, 2024
اُڑان بھرتے ہی امیت شاہ کا ہیلی کاپٹر دوبارہ زمین سے ٹکرا گیا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق صدر، موجودہ وزیر خارجہ اور مودی کے دیرینہ دوست امیت شاہ جلسے سے روانگی کے وقت ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 59 سالہ وزیر خارجہ امیت شاہ ریاست بہار میں انتخابی مہم کے دوران اُن کا ہیلی کاپٹر اُڑان بھرتے وقت پائلٹ کے قابو سے باہر ہوگیا اور تھوڑی اونچائی پر جاکر دائیں جانب جھولتے ہوئے دوبارہ زمین سے ٹکرا گیا۔

تاہم پائلٹ نے مہارت اور ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر پر کنٹرول حاصل کرلیا اور کامیابی سے پرواز بھرلی۔ اس حادثے میں امیت شاہ اور ان کے دیگر ساتھی مکمل طور پر محفوظ رہے تاہم ہیلی کاپٹر کو کچھ نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ 5 سال قبل بھی امیت شاہ اپنے ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے پاؤں پھسلنے کی وجہ سے گر گئے تھے اور انھیں معمولی چوٹیں آئی تھیں۔

یہ خبر پڑھیں : مودی کے نفرت آمیز مسلم دشمن بیانات کیساتھ بھارت میں الیکشن کا آغاز

بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور جے پی نتیش کمار کی جماعت 'جے ڈی یو' نے انتخابی اتحاد کیا ہے۔ 17 نشستوں پر بی جے پی جب کہ 16 جے ڈی یو کا امیدوار ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کے 7 مرحلوں میں سے 2 مرحلے مکمل ہوچکے ہیں جب کہ تمام مراحل یکم جون کو ختم ہو جائیں گے جب کہ 4 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں