سینیٹآئی ایس آئی کوجوابدہ بنانے کابل واپس لے لیاگیا

فرحت اللہ بابرکے بل کی اتحادیوںاورعسکری حکام نے مخالفت کی تھی،ذرائع


ایکسپریس July 11, 2012
فرحت اللہ بابرکے بل کی اتحادیوںاورعسکری حکام نے مخالفت کی تھی،ذرائع(فوٹو ایکسپریس)

صدارتی ترجمان سینیٹرفرحت اللہ بابرنے آئی ایس آئی کوپارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ بنانے کیلیے سینیٹ میں جمع کرایاگیاقانون سازی کیلیے اپنے بل کامسودہ اتحادی جماعتوںکی مخالفت اوربالائی دبائوپرواپس لے لیا،سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق فرحت اللہ بابرنے اپنے بل کامسودہ5جولائی کوواپس لیاتھا،اس بل میںآئی ایس آئی کووزیر اعظم اورپارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ بنانے کیلیے قانون سازی کی تجویزدی گئیتھی

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے آئی ایس آئی کو وزیراعظم کے سامنے جوابدہ بنانے کیلیے دوسری کوشش تھی،اس سے قبل وزیر اعظم گیلانی نے آئی ایس آئی کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کانوٹیفکیشن جاری کیا تھاتاہم شدیدردعمل پراسے واپس لے لیاگیاتھا۔ ذرائع کے مطابق بل کے مسودے پرپیپلزپارٹی مزیدغورکررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |