ماہرہ خان دی ایمی گالا دبئی میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کا ایوارڈ لے اڑیں

اداکارہ نے ایونٹ میں منفرد ڈیزائن والے لباس میں شرکت کی اور وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں


ویب ڈیسک April 29, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کو دبئی میں منعقدہ دی ایمی گالا ایونٹ کے چوتھے ایڈیشن میں 'آرٹسٹ اِن فیشن' کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اداکارہ نے ایونٹ میں بہترین ڈیزائن کے کپڑوں کے ساتھ شرکت کی اور وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہے اور مداح اداکارہ کے مخصوص اسٹائل اور نفاست کو بہت پسند کررہے ہیں۔




واضح رہے کہ دی ایمی گالا ایک فیشن ایونٹ ہے اور اس میں دنیا بھر میں فیشن کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔