امریکی حکومت کا عراق میں اپنے فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

امریکی سفارتی عملے کی حفاظت کے علاوہ فضائی اڈوں کی سیکیورٹی اور انتظامات میں معاونت بھی فراہم کریں گے۔

امریکی فوجیوں کی ایک مخصوص تعداد عراقی افواج کی تربیت کے لئے بھی تعینات کی جاسکتی ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی حکومت نے عراق میں اپنے سفارتی عملے کے بحفاظت انخلا اور ایئرپورٹس کی نگرانی کے لئے 275 فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان صدر''وائٹ ہاؤس'' سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اپنے 275 فوجی عراق بھیج رہا ہے۔ یہ فوجی عراقی حکومت کی اجازت سے بھیجے جارہے ہیں، ان فوجیوں کا کام دارالحکومت بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے اور بصرہ و اربیل میں قونصل خانے کے عملے کی بحفاظت منتقلی ہوگا ، اس کے علاوہ امریکی اہلکار فضائی اڈوں کی سیکیورٹی اور انتظامات میں معاونت بھی فراہم کریں گے۔

دوسری جانب اس کا بھی امکان ہے کہ امریکی فوجیوں کی ایک مخصوص تعداد عراقی افواج کی تربیت کے لیے بھی تعینات کیا جائے تاہم ابھی ایسے کسی مشن کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
Load Next Story