غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری 2 فلسطینی ہلاک 10زخمی

مقامی لوگوں نے ملبے سے دو فلسطينی شہريوں کی لاشيں اور زخمیوں كو اسپتال منتقل كيا۔


ویب ڈیسک September 20, 2012
غزہ کی پٹی پر اسرائيلي طیاروں کی بمباری سے2 فلسطينی ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ فوٹو: رائٹرز

REIMS, FRANCE: غزہ کی پٹی پر اسرائيلي طیاروں کی بمباری سے2 فلسطينی ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔

اسرائيل کی جانب سے غزہ کی پٹی ميں فلسطينيوں كے خلاف جارحيت كا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائيلی طیاروں نے رفاہ كے علاقے ميں كار پر ميزائل فائر کیا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی ہلاک اور 10زخمی ہوگئے، جبکہ كار مكمل طورپر تباہ ہوگئی، مقامی لوگوں نے ملبے سے دو فلسطينی شہريوں کی لاشيں اور زخمیوں كو اسپتال منتقل كيا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں