آئی ایم ایف نے 11 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر پہلے مل چکے ہیں
بین الااقوامی مالیاتی فنڈز نے قرضہ پروگرام کی آخری قسط کی منظوری دے دی، آئی ایم ایف کی طرف سے باضابطہ طور پر اعلامیہ کا اجرا جلد متوقع ہے۔
وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آخری قسط کی منظوری اسٹینڈ بائی اریجمنٹ کے تحت دی ہے، 3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر پہلے مل چکے ہیں۔
اجلاس میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف بھی کیا گیا، واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی رقم منتقل ہوتے ہی 9 ماہ پر محیط اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ مکمل ہو جائے گا۔