وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

دونوں رہنماؤں کا اپنی گزشتہ ملاقات کے فیصلوں میں پیشرفت پر اظہار اطمینان، تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق


Amir Ilyas Rana April 30, 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی گزشتہ ملاقات میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم کی محمد بن سلمان سے ملاقات میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، مصدق ملک، اویس لغاری، عطا تارڑ بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد پاکستان بھیجنے اور سر مایہ کاری کے حوالے سے مزید وفود کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران شاندار میزبانی اور سعودی وزراء کی جانب سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے جامع پروگرام ترتیب دینے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، وزیراعظم کی جانب سے سعودی ولی عہد کو ایک بار پھر دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں