یوم عشق رسولﷺ کے موقع پر ملک بھر میں پٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان

جمعہ كوملک بھر ميں تمام پٹرول پمس ، سی این جی اسٹیشنز اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 20, 2012
جمعہ كوملک بھر ميں تمام پٹرول پمس ، سی این جی اسٹیشنز اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، فوٹو : فائل

پاکستان پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےموقع پرپٹرول پمپس بندرکھنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کی جانب سےکل جمعتہ المبارک کے دن یوم عشق رسول کےطورپرمنانےاورعام تعطیل کےاعلان کےبعد پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نےبھی یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھرپورعقیدت کےساتھ منانےکااعلان کردیا ہے، اس موقع پر سی این جی اسٹیشنز بھی بند رکھے جائیں گے، ٹرانسپورٹرز نے بھی کل ملک بھر میں ہڑتال میں شامل اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے وفاقی کابینہ کےاجلاس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نےگستاخانہ فلم کو عالم اسلام کے خلاف سازش قراردیتے ہوئے جمعہ کو''یوم عشق رسول''منانے اورملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا ،وفاقی وزرا نے اجلاس میں مطالبہ کیا تھا کہ متنازع فلم بنانے پر امریکا سے احتجاج اور امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا جائے۔ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں گستاخانہ فلم کی شدید مذمت بھی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں