مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہیٰ نے شہبازشریف کو پنجاب کا نریندر مودی قرار دے دیا

نہتے شہریوں پر گولیاں برسائی گئی حکمرانوں نے آج ظلم کی انتہا کردی،رہنما مسلم لیگ (ق)


ویب ڈیسک June 17, 2014
ہماری تحریک میں کارکنوں کا خون شامل ہوگیا ہے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب۔فوٹو:ایکسپریس نیوز

SUKKUR: مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے آج ظلم کی انتہا کردی ہے اور پنجاب کے نریندرمودی شہبازشریف بتائیں وہ نہتے شہریوں سے کیا چاہتے ہیں۔

لاہور میں تحریک منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے کھڑکیوں اور دروازوں پر گولیوں کے نشان دیکھے،نہتے شہریوں پر گولیاں برسائی گئیں جبکہ پولیس نے خواتین کو بھی زدوکوب کیا آج حکمرانوں نے ظلم کی انتہا کردی ہے پنجاب کے نریندرمودی شہبازشریف بتائیں وہ نہتے شہریوں سے کیا چاہتے ہیں۔

پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ میں خود بھی وزیراعلیٰ رہا لیکن پولیس کو کبھی گولی کا حکم نہیں دیا،پولیس والے حکمرانوں کے غیر قانونی احکامات نہ مانیں اور نوکریوں کی بھی پرواہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی نہ تو کسی با ت کا اعتبار ہے اور نہ ہی ان حکمرانوں سے انصاف کی توقع ہے، ہماری تحریک میں کارکنوں کا خون شامل ہوگیا ہے اور ان شہیدوں کا خون رنگ لائے گا اب یہ تحریک رکنے والی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آج لاہور میں پولیس اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔