وزیرستان مسلح ملزمان سرکاری اسکول میں داخل آتشیں مواد سے دھماکا

شرپسند کارروائی کے بعد فرار، دھماکے سے بنوں تعلیمی بورڈ کے 23 سینٹرز کے حل شدہ پرچے جل گئے


ویب ڈیسک April 30, 2024
شرپسند دیوار پھلانگ کر اسکول میں داخل ہوئے (فوٹو: فائل)

شمالی وزیرستان میں مسلح ملزمان نے سرکاری اسکول میں داخل ہو کر آتشیں مواد سے دھماکا کردیا۔


ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول عیدک میں دیوار پھلانگ کر داخل ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسکول میں داخل ہونے والے نامعلوم افراد کی تعداد 10 سے 15 بتائی جاتی ہے۔


نامعلوم افراد نے گیٹ پر موجود چوکیدار کو یرغمال بنایا اور اسکول میں آتشیں مواد سے دھماکا کیا، جس سے اسکول میں موجود بنوں تعلیمی بورڈ کے 23 سینٹرز کے حل شدہ پرچے جل گئے۔


اسکول میں داخل ہونے اور دھماکا کرنے کے بعد شرپسند فرار ہو گئے۔ جس کے بعد اسکول میں موجود میٹرک کے حالیہ ہونےوالے سوالیہ پرچہ جات عوامی تعاون سے محفوظ طور پر نکال لیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں