ایم کیوایم نے آج ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند رکھنے کی اپیل واپس لے لی

ٹرانسپورٹرزاورتاجروں کی درخواست پر یوم سوگ کی اپیل پر نظرثانی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ اورکاروبار بند رکھنے کی اپیل واپس لی


ویب ڈیسک June 17, 2014
ڈاکٹرفاروق ستار نے یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ اورکاروباربندرکھنے کی اپیل کی تھی فوٹو: فائل

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے ٹرانسپورٹرز، دکانداروں اور چھوٹے تاجروں کی درخواست پر یوم سوگ کی اپیل پر نظرثانی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند رکھنے کی اپیل واپس لے لی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ٹرانسپورٹرز، دکانداروں اور چھوٹے تاجروں کی درخواست پر تفصیلی غور کے بعد یوم سوگ کی اپیل پر نظرثانی کرتے ہوئے کراچی سمیت پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز، تاجروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج پرامن یوم سوگ کے موقع پر اپنی ٹرانسپورٹ اور کاروبار معمول کے مطابق جاری رکھیں۔

رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لاہور میں پولیس کی جانب سے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹریٹ پر یلغار اور وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان کارکنوں اور خواتین کے جاں بحق ہونے کے سوگ میں سیاہ پرچم لہرائیں اور پرامن طریقے سے اپنا احتجاج رجسٹرڈ کرائیں اور سانحہ لاہور کے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کریں۔

اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹریٹ کے باہر تصادم کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز اورتاجروں سے کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں