برطانیہ میں تلوار بردار شخص کا راہگیروں اور پولیس افسران پر حملہ
2 افسران سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال میں داخل کیا گیا
برطانیہ کے شہر لندن کے مشرقی علاقے میں تلوار بردار شخص کے راہگیروں پر حملے نے خوف اور سراسمیگی پھیلادی۔ شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ہیناولٹ میں ایک شخص نے گھر پر گاڑی دوڑا دی اور اہل خانہ پر تلوار سے حملہ کردیا جس پر پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔
تلوار بردار شخص نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کردیا جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ آور شخص نے راہگیروں کو بھی نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں 5 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔
ایمبولینس سروس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ 10 کے قریب افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ 5 زخمیوں کو گہرے زخمیوں کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔
پولیس نے 36 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی حملے کے محرکات کا پتہ لگایا جا سکا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔
اس واقعے کی تفصیلات اور تفتیش سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے پولیس چیف جلد پریس کانفرنس کریں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ واقعہ دہشت گردی ثابت نہیں ہوا۔