اسرائیل مخالف مظاہرہامریکی پولیس نے خواتین کا زبردستی اسکارف اتار دیا

امریکی پولیس اسرائیل مخالف مظاہرین پر چڑھائی کردی


ویب ڈیسک April 30, 2024
امریکی پولیس نے اسرائیل مخالف مظاہرین پر چڑھائی کردی اور خواتین کے زبردستی اسکارف اتار دیے،

امریکی ریاست ایریزونا میں اسرائیل مخالف مظاہرین میں شامل 4 مسلم خواتین کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور زبردستی ان کے سر سے اسکارف اُتار لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایریزونا کی اسٹیٹ یونی ورسٹی میں طلبا نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے۔ پولیس نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سیکڑوں طلبا کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے جن طلبا کو حراست میں لیا ان میں سے 4 مسلم خواتین کو ہتھکڑی لگاکر لے جایا گیا اور زبردستی ان کے سر سے اسکارف اُتار دیا جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کے ہاتھ پشت پر بندھے ہوئے اور پولیس اہلکار خاتون کے سر سے اسکارف اتار رہے ہیں جب کہ وہ چلا کر کہہ رہے ہی ہیں کہ ایسا مت کرو یہ میرا بنیادی حق ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by LPC (@landpalestine)




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں