خیبرپختونخوا حکومت کا اسکولوں میں آئی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو بنوں،لکی مروت،ٹانک،کرک اور ہنگو کے اسکولوں میں رکھا جائے گا،صوبائی حکومت

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو بنوں،لکی مروت،ٹانک،کرک اور ہنگو کے اسکولوں میں رکھا جائے گا،صوبائی حکومت،فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے شمالی وزیرستان آپریشن سے متاثرہ افراد کے لئے اسکولوں میں آئی ڈی پیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق خیبرپختونخوا حکومت نےشمالی وزیرستان آپریشن سے متاثر ہونےوالے افراد کے لئے بنوں،لکی مروت،ٹانک،کرک اور ہنگو کے اسکولوں میں کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس دوران متعلقہ اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز،چوکیدار اور دیگر ضروری عملے کو بھی ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، صوبائی حکومت کا کہنا ہےکہ ڈی او ایجوکیشن اسکول کی نگرانی اور دیگر تفصیلات کے لئے فوکل پرسنز نامزد کریں گے جبکہ اس سلسلے میں ڈی اوز اور اساتذہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ''ضرب عضب'' جاری ہے اور اس دوران مقامی آبادی کی محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے آئی ڈی پیز قائم کیے جارہے ہیں تاکہ آپریشن کے دوران عام افراد کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے۔
Load Next Story