کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ڈکیتی مزاحمت میں مزید دو شہریوں کی ہلاکت کے بعد کراچی پولیس چیف نےاسٹریٹ کرمنلز کی بیخ کنی کا حکم جاری کردیا


Staff Reporter April 30, 2024
فوٹو: فائل

کراچی پولیس چیف کی جانب سے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے سرجانی میں اشفاق ولد نذیر اور اورنگی ٹاؤن میں عبداللہ ولد بہادر نامی شہریوں کی ڈکیتی مزاحمت میں ہلاکت پر ملزمان کے خلاف سخت ایکشن کے احکام جاری کیے ہیں۔

عمران یعقوب منہاس نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر معصوم اور بے گناہ شہریوں کو دوران واردات قتل کرنے والے درندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی پولیس چیف نے ہدایت جاری کی ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرمنلز کی بیخ کنی کی جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |