شیخ رشید نے حکومت کے خلاف 20 جون کو کیا جانے والا ٹرین مارچ ملتوی کردیا

ڈاکٹرطاہرالقادری کی وطن واپسی کے بعد ان کی مشاورت سے ٹرین مارچ كی نئی تاریخ كا اعلان کیا جائے گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ


Numainda Express June 17, 2014
جمہوریت كے بھیڑیے عوام كے سامنے آگئے ہیں اور فوج كی تائید كرنے ولوں کوگولیاں ماری جارہی ہیں،شیخ رشید فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ كے سربراہ شیخ رشید احمد نے حكومت كے خلاف 20 جون كو کیا جانے والا ٹرین مارچ ملتوی كردیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات كرتے ہوئے شیخ رشید نے كہا كہ جی ایم ریلوے نے خط لکھ کر واضح کیا ہے كہ وہ ٹرین مارچ كی حفاظت نہیں كرسكتے جس کے بعد ہم نے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کے لئے اپنا ٹرین مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب ہم ڈاکٹر طاہرالقادری كا 23 جون کو استقبال كریں گے اور ان کی مشاورت سے ٹرین مارچ كی نئی تاریخ كا اعلان كریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج لاہور میں ظلم كی نئی داستان رقم كی گئی اور خواتین اور بچوں كو نشانہ بنا كر ان کی ٹارگٹ كلنگ كی گئی جس سے لاہور میں انتظامیہ كی تبدیلی كا واضح مقصد نظر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت كے بھیڑیے عوام كے سامنے آگئے ہیں اور فوج كی تائید كرنے كے لئے عوامی تحریک كے لوگوں كو گولیاں ماری جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔