کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اسکولوں سے متعلق اجلاس، ، دیگر غیر حاضر ٹیچرز کی نتخواہیں کاٹنے کا فیصلہ


ویب ڈیسک April 30, 2024
فوٹو فائل

بلوچستان کے دارالحکومت میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے 13 اساتذہ کو نوکری سے برطرف جبکہ متعدد اساتذہ کی تنخواہیں کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصٰلات کے مطابق یہ فیصلہ ڈپٹی كمشنر كوئٹہ کی زيرِ صدارت اسكولوں كے مسائل كے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس ميں تمام اسكولوں كے اساتذہ کی تفصيلات ، مسلسل غير حاضر رہنے والے اساتذہ كے بارے رپورٹ اور پی ايس ڈی پی اسكيموں كے بارے تفصيلات پيش كي گئيں۔

ڈپٹي كمشنرنے كہا كہ اسكولوں كے مسائل ترجيحی بنيادوں پر حل كيے جائيں گے اور مسلسل غير حاضر 13 اساتذہ كو نوكری سے فارغ كيا جائے گا جبکہ دیگر غیر حاضر اساتذہ كي تنخواہوں ميں كٹوتی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں