دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں امریکا

دہشت گردی سے نمٹنا پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفاد میں ہے، امریکی ترجمان


ویب ڈیسک May 01, 2024
دہشت گردی سے نمٹنا پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفاد میں ہے، ترجمان امریکی وزارت خارجہ ؛ (فوٹو: فائل)

امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ویدانت پٹیل نے انسداد دہشت گردی میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور معاونت پر بات کی۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنا امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

امریکی ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جس سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملتا ہے۔

ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ سلامتی امور اور انسداد دہشت گردی پر پاکستان کے ساتھ شراکت داری، مالی اعانت اور اس سے جڑے منصوبوں کی تکیمل کے لیے امریکا اور پاکستان کے درمیان دونوں ممالک کی افواج کی اعلیٰ قیادت کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں