سانحہ لاہور کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دے دیا گیا

پولیس اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں حق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے


ویب ڈیسک June 17, 2014
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی درخواست پر کمیشن تشکیل دیا،فوٹو:آئی این پی

QUETTA: ماڈل ٹاؤن میں پولیس کے ساتھ تصادم میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئےعدالتی کمیشن تشکیل دیدیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امتیاز خواجہ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی درخواست پر ماڈل ٹاؤن واقعہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے ایک رکنی عدالتی کمیشن تشکیل دے دیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی پر مشتمل کمیشن ماڈل ٹاؤن واقعہ کے اسباب اور اس میں ہونےوالی ہلاکتوں کی تحقیقات کرے گا۔

واضح رہے کہ آج لاہور میں پولیس اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے میں ذمہ داری ثابت ہونے پر مستعفی ہونے کی بھی پیشکش کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں