علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان نے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمانی لیڈر کی نامزدگی سے آگاہ کردیا

بیرستر گوہر علی خان نے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کردیا—فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بیرسٹر علی ظفر کو سینیٹ میں اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے چیئرمین سینیٹ سے بیرسٹر علی ظفر کی بطور پارلیمانی رہنما تقرری کے نوٹیفکیشن کے اجرا کی سفارش کی ہے۔
Load Next Story