گوگل کا آڈیو ایموجیز کے فیچر پر کام جاری
9 ٹو 5 گوگل کے مطابق گوگل فون ایپ میں موجود ’آڈیو ایموجی‘ چھ مختلف ایموجیز پر مشتمل آوازیں ہے
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے اسمارٹ فون صارفین کے لیے آڈیو ایموجیز متعارف کرانے جارہی ہے۔
9 ٹو 5 گوگل کے مطابق گوگل فون ایپ میں موجود 'آڈیو ایموجی' چھ مختلف ایموجیز پر مشتمل آوازیں ہے۔ ان آوازوں میں تالیوں کی، ڈرم کی اور رونے کی آوازوں سمیت دیگر آوازیں شامل ہیں۔ جن کو صارفین دوران کال ان ایموجیز کو استعمال کر سکیں گے اور ایموجیز کو دونوں جانب موجود افراد سن سکیں گے۔
فی الحال صارفین کو آڈیو ایموجی تک رسائی دو طریقوں سے دستیاب ہے۔ ایک تو اوور فلو مینو میں ایک بٹن دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کالنگ انٹرفیس پر ایک چپ ظاہر ہوتی ہے جس کی مدد سے ایموجی بھیجی جا سکتی ہے۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں ایموجیز بھیجنے کے لیے دو طریقے کیوں پیش کیے گئے ہیں۔
گوگل کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ فی الحال چند صارفین پر آزمائی جا رہی ہے جس کا مقصد اس میں موجود نقائص کو دور کرتے ہوئے تمام صارفین کے لیے متعارف کرانا ہے۔