یہ پھول آن لائن خریدنے سے ہوشیار رہیں

پودے کا نام "Cats Eye Dazzle" رکھا گیا ہے جس کے بیج مشہور پلیٹ فارمز Ebay اور Etsy پر بھی فروخت ہو رہے ہیں


ویب ڈیسک May 02, 2024
[فائل-فوٹو]

آن لائن فراڈیے لاعلم لوگوں سے فائدہ اٹھانے کے ہمیشہ نت نئے طریقے ڈھونڈتے رہتے ہیں، حالیہ واقعات میں چند آن لائن نوسرباز خوبصورت نظر آنے والے پھولوں کے بیج فروخت کررہے ہیں جن کا حقیقت میں کوئی وجود ہی نہیں ہے۔

آج کل اے آئی ٹیکنالوجی آن لائن فراڈ کرنے کیلئے ایک بہترین آلہ ہے، ان دنوں کچھ لوگ اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایسے پھولوں کی تصویریں بنا رہے ہیں جو بظاہر بلیوں کے چہروں سے ملتے ہیں۔ ان پودوں کے بیج باغبانی کے شوقین افراد کو حقیقی بتا کر آن لائن بیچے جارہے ہیں۔

پودے کا نام "Cats Eye Dazzle" رکھا گیا ہے اس کے بیج مختلف ویب سائٹس کے ساتھ ساتھ معروف ای-کامرس پلیٹ فارمز جیسے Ebay اور Etsy پر بھی فروخت کیے جا رہے ہیں۔

ان پھولوں کی تصاویر "StorieSpot" نامی فیس بک صارف نے 'نیشنل جیوگرافک وائلڈ پلانیٹ' گروپ پر پوسٹ کیں ( جس کا اصل نیشنل جیوگرافک سے کوئی تعلق نہیں ہے)۔

لوگوں کو پہلی ہی نظر میں یہ پھول بھاگئے۔ صرف فیس بک پر پوسٹ کو 80,000 سے زیادہ لائکس اور ہزاروں شیئرز مل چکے ہیں جبکہ بہت سے صارفین نے اسے خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں