- کرکٹ آسٹریلیا کا احسن اقدام، پاکستانی شائقین کیلئے فین زون بنانے کا اعلان
- شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس؛ سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم
- فیصل واوڈا ازخود نوٹس کیس؛ ادارے کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس
- علحیدگی کی صورت میں دولت کیسے بچاؤں! رونالڈو کا قانونی قدم
- حکومت کی نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع خارج کرنے کی درخواست
- جنوبی وزیرستان میں گرلز اسکول بم سے اڑا دیا گیا
- عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت بند کروائے، سعودی عرب
- ٹی20 ورلڈکپ؛ وارم اَپ میچز کا شیڈول جاری
- 2000 سے زائد جگسا پزل اکٹھا کرنے کا ریکارڈ
- کیریبیئنز آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے سحر میں مبتلا
- سبزی خوروں کی غذاؤں اور بہتر صحت کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا اعلان
- روہت شرما پاکستانی مداح کے پیغامات پر مسرور
- کوچ بابر کو توقعات کے بوجھ سے آزاد کرائیں گے
- گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل
- ٹی20 ورلڈکپ، شعیب ملک نے ٹیم سے بلند توقعات وابستہ کرلیں
- کراچی کے علاوہ لاہور، ملتان کی ٹمبرمارکیٹ بھی احتجاجاً بند کرنیکا اعلان
- 10ماہ میں تجارتی خسارے میں 16.55 فیصد کمی ریکارڈ
- موقف پر کھڑاہوں، گردن کٹوادوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا
- پاکستان میں زراعت، آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، اسحق ڈار
کپل شرما اپنے شو کی ایک قسط کیلئے کتنے کروڑ کا معاوضہ لیتے ہیں؟
ممبئی: معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کے معاوضے سے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے جس میں کپل شرما سمیت شو کے دیگر لوگوں کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال 30 مارچ سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کی اب تک پانچ اقساط آچکی ہیں جن میں اب تک چند بالی ووڈ اسٹارز رنبیر کپور، نیتو کپور، امتیاز علی، دلجیت دوسانجھ، پرینیتی چوپڑا اور عامر خان بطورِ مہمان آچکے ہیں۔
اب کامیڈی شو کے معاوضے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ کپل شرما نے شو کی 5 اقساط کے لیے 26 کروڑ روپے کی بھاری رقم بطورِ معاوضہ وصول کی ہے یعنی کپل شرما ایک قسط کے لیے 5 کروڑ روپے سے زائد کا معاوضہ لیتے ہیں۔
سنیل گروور فی قسط 25 لاکھ روپے معاوضہ وصول کر رہے ہیں جبکہ ارچنا پورن سنگھ، جو عام طور پر سامعین کے درمیان بیٹھتی ہیں وہ فی قسط 10 لاکھ روپے لے رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا اور راجیو ٹھاکر کو بالترتیب 10 لاکھ، 7 لاکھ، اور 6 لاکھ روپے فی قسط معاوضہ مل رہا ہے۔
واضح رہے کہ کامیڈین سنیل گروور نے 6 برس کے بعد دوبارہ سے کپل شرما کے کامیڈی شو میں واپسی کی ہے، یہ دیکھ کر اس شو کے مداح بھی کافی خوش ہوگئے ہیں۔
سال 2018 میں آسٹریلیا سے واپسی پر ایک فلائٹ میں دونوں فنکاروں کا جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد سنیل ’دی کپل شرما شو‘ سے علیحدہ ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔