اسلام آباد میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم قابلِ اعتراض تصاویر متاثرہ بچوں کے گھر والوں سے بھی شئیر کر رہا تھا


ویب ڈیسک May 02, 2024
ملزم قابلِ اعتراض تصاویر متاثرہ بچوں کے گھر والوں سے بھی شئیر کر رہا تھا

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم محمد وسیم اکرم کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز نہ صرف آن لائن بلکہ متاثرہ بچوں کے گھر والوں سے بھی شئیر کرنے میں ملوث تھا۔

ملزم نے قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز بذریعہ ٹک ٹاک وائرل کیں اور متاثرہ بچوں کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ اس کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں