حسن علی کی واپسی! شائقین نے سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھادیا

ویب ڈیسک  جمعرات 2 مئ 2024
فینز نے عامر جمال اور محمد وسیم کو موقع دینے کا مطالبہ کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

فینز نے عامر جمال اور محمد وسیم کو موقع دینے کا مطالبہ کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں فاسٹ بولر حسن علی کی اسکواڈ میں واپسی پر سوالات اٹھنے لگے۔

لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے اراکان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تو اسپنر اسامہ میر کو ڈراپ کرکے انکی جگہ حسن علی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا، جس پر شائقین نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

شائقینِ کرکٹ نے سوال اٹھایا کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں اسپن کنڈیشنز ملیں گی، اسامہ میر کی ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنتی تھی لیکن انہیں ڈراپ کیا گیا اور اگر شاداب خان کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا تھا تو حسن علی کی جگہ عامر جمال اور محمد وسیم جونئیر کو کیوں موقع نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسامہ ڈراپ، حسن علی کی پھر ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں واپسی

فینز نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں شیڈول 2023 ورلڈکپ کے دوران بھی حسن علی اچانک اسکواڈ حصہ بن گئے تھے اور اب ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے آغاز سے قبل انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

دوسری جانب حسن علی نے سال 2022 میں سری لنکا کیخلاف آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔