کراچی کے مختلف علاقوں میں 23 شدت کا زلزلہ

ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 2.3 اور گہرائی 83 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز

فوٹو: فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زمین زلزلے سے لرز اٹھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، گلستان جوہر، سپر ہائی وے پر قائم نجی سوسائٹی اور اطراف سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔


زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز مشرقی ملیر سے 83 کلومیٹر دور اور اس کی گہرائی 84 کلومیٹر تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔
Load Next Story