زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
ہفتے بھر میں سرکاری ذخائر کی مالیت میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد وہ 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 26 اپریل کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہفتہ بھر میں سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اضافے کے بعد مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔