ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل کا بالی ووڈ میں ڈیبیو

آندرے رسل بھی اپنے دیگر ساتھی کرکٹرز کے نقشِ قدم پر چل پڑے ہیں

آندرے رسل کا ڈیبیو ہندی گانا 9 مئی کو ریلیز ہوگا : فوٹو : ویب ڈیسک

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے بالی ووڈ میں بطورِ گلوکار قدم رکھ دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیریبیئن کرکٹرز بھارتی فلم انڈسٹری میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں، ڈی جے براوو سے کرس گیل تک کسی نہ کسی کردار میں وہاں انٹری دے چکے۔

ڈانس اور پارٹیز کے شوقین ویسٹ انڈین کرکٹرز بھارت میں اپنے گانے بھی ریلیز کرچکے جنہیں کافی مقبولیت حاصل ہوئی، اب آندرے رسل بھی اپنے دیگر ساتھی کرکٹرز کے نقشِ قدم پر چل پڑے ہیں۔

آندرے رسل اپنے پہلے ہندی گانے 'لڑکی تو کمال کی' کے ذریعے بالی ووڈ میں بطورِ گلوکار ڈیبیو کرنے والے ہیں، یہ گانا رواں ماہ 9 مئی کو ریلیز ہوگا۔

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل اپنے ڈیبیو ہندی گانے میں بھارتی گلوکارہ پلک مُچل کے ہمراہ گلوکاری کریں گے۔








View this post on Instagram


A post shared by Palaash Muchhal (@palash_muchhal)






واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے جاری سیزن میں آندرے رسل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں کھیل رہے ہیں۔
Load Next Story