پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے بھائی پختونخوا حکومتی ٹیم سے فارغ

خالد لطیف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے


ویب ڈیسک May 03, 2024
خالد لطیف خان کو عہدے سے فارغ کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی شیر افضل مروت کے بھائی کو پختونخوا حکومتی ٹیم سے فارغ کردیا گیا۔


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کو حکومتی ٹیم سے نکال دیا۔


لکی مروت سے تعلق رکھنے والے خالد لطیف خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے۔


خالد لطیف خان کو عہدے سے فارغ کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


kpk govt letter

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں