شراب برآمدگی کیس علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش

گواہ نے بوتل کو ریکارڈ کا حصہ بنائے جانے کی تصدیق کردی


ویب ڈیسک May 03, 2024
(فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب برآمدگی کیس میں گاڑی سے برآمد شدہ شراب کی بوتل پیش کی گئی جس پر گواہ نے سے ریکارڈ کا حصہ بنائے جانے کی تصدیق کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہورالحسن، پراسیکیوٹر خیام عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے کی۔ کیس کے آخری گواہ یونس کی وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں حاضری لگائی گئی جس کے بعد علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کے تمام گواہان پر جرح مکمل ہوگئی۔

گاڑی سے برآمد بوتل بطور ثبوت عدالت میں پیش کی گئی۔ گواہ یونس نے بوتل کی بطور ثبوت ریکارڈ کا حصّہ بنانے کی تصدیق کی۔

علی امین کے وکیل وکیل ظہورالحسن نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے لیے سوال نامہ مہیا کردیں۔

جج صہیب بلال نے کہا کہ سوال نامہ جمع کرواتے وقت علی امین گنڈاپور کا کمرہ عدالت میں ہونا لازمی ہے، اب علی امین گنڈاپور کو کب آنا ہے ضلعی کچہری؟ اس پر وکیل ظہورالحسن نے کہا کہ کل تک سوال نامہ مہیا کردیں۔جج نے ہدایت دی جکہ کل تک سوال نامہ دے دیا جائے گا، آیندہ تاریخ بھی بتا دی جائےگی۔

بعدازاں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں