موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور

عدالت نے 4 روز تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں خواتین کو چکوال کی مقامی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی


ویب ڈیسک May 03, 2024
(فوٹو: فائل)

عدالت نے موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنے والی خواتین کی ضمانت منظور کرلی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے موٹر وے پر کلر کہار کے قریب تیز رفتاری سے روکنے پر موٹر وے پولیس اہل کاروں کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی دونوں خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔


یہ خبر بھی پڑھیں: موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج


لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے دونوں خواتین کو 4روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا اور دونوں خواتین کو چکوال کی مقامی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔


مزید پڑھیں: کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل


ضمانت کی درخواست پر دونوں خواتین کی جانب سے حسن مجید ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |