بھارت ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک

زچگی کے دوران بجلی چلی گئی جب کہ جنریٹر بھی نہیں چلا


ویب ڈیسک May 03, 2024
بھارت میں زچگی کے آپریشن دوران بجلی منقطع ہوجانے سے خاتون اور نومولود ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سرکاری اسپتال میں بجلی منقطع ہونے کے باعث زچگی کا آپریشن موبائل ٹارچ کی روشنی میں مکمل کیا گیا تاہم یہ کامیاب نہیں ہوسکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے میونسپلٹی اسپتال میں 26 سالہ خاتون اور نومولود کی ہلاکت پر اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

خاتون کی شناخت سیدون بی بی زوجہ زوجہ خسروالدین انصاری کے نام سے ہوئی جن کی شادی ایک سال قبل ہی ہوئی تھی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ زچگی کے آپریشن کے دوران بجلی چلی گئی اور 3 گھنٹے بعد بھی جنریٹر نہیں چلا۔ یہ غفلت کی بدترین مثال ہے جس نے دو انسانوں کی جان لے لی۔

اہل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے زچگی کا آپریشن موبائل ٹارچ کی روشنی میں کیا جس کی وجہ سے زچہ اور بچہ کی موت واقع ہوگئی۔

احتجاجی مظاہرے پر میونسپلٹی کے محکمہ صحت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں