انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 10 پیسے کمی کے ساتھ 278 روپے 20 پیسے کی سطح پر بند ہوئی
انٹربینک میں جمعے کے روز ڈالر کی قیمت اتار چڑھاؤ کے بعد دس پیسے کی کمی پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 17 پیسے کم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈھائی کروڑ ڈالر اضافے اور دیگر عوامل کے باعث جمعے کو انٹربینک میں آغاز سے پہلے سیشن کے اختتام تک ڈالر تنزلی کا شکار رہا اور تیس پیسے کمی کے بعد 278 روپے کی سطح پر پہنچا۔
تاہم دوسرے سیشن میں طلب بڑھنے کی وجہ سے ڈالر کی قدر 20 پیسے بڑھی مگر پھر مارکیٹ اختتام پر امریکی کرنسی 10 پیسے کمی کے ساتھ 278 روپے 20 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 17پیسے کی کمی سے 279 روپے 48پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔