کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
کمشنر کراچی کی ہدایت پر گداگروں کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا ہے
شہر قائد میں اتنظامیہ نے پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف مہم شروع کرتے ہوئے پہلے ہی روز متعدد گدا گروں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر ضلع جنوبی گداگروں کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے جس میں مختلف علاقوں سے پیشہ ور گدا گروں کو گرفتار کر کے انھیں پولیس کے حوالہ کیا گیا۔ متعدد گداگروں کے خلاف پریڈی اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی درج کرائی گئی۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو نے کمشنرکراچی کو گداگروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کر دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع جنوبی کی مختلف سب ڈویژن میں متعلقہ اسسٹنت کمشنرز نے گداگروں کے خلاف کارروائی کی جس میں متعدد کو گرفتار کر کے گیا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گئی ہے۔