سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

سیمابیہ طاہر جنوبی پنجاب کی صدر تھیں، قیادت نے استعفی منظور کر کے ملک تیمور کو ذمہ داری سونپ دی


ویب ڈیسک May 03, 2024
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی کی صدارت چھوڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر نے استعفیٰ دیا جسے قیادت نے منظور کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کے قائم مقام صدر کے مطابق سیمابیہ طاہر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی کی صدارت چھوڑی ہے۔

دوسری جانب عمران خان کی خصوصی ہدایت پر سابق صوبائی وزیر ملک تیمور مسعود کو پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کردیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن قائم مقام صدر حماد اظہر نے جاری کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں